لاہور (پاک صحافت) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے کردار کے شواہد مل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار دور میں تقرر و تبادلوں سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے کردار کے شواہد مل گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات دوران پتا چلا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے کا ہیر پھیر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد فرح خان کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔
Short Link
Copied