کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم کی ہیں، جنہیں باآسانی واپس حاصل کرلیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپنی وجوہات ہیں جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توسیع کردی ہے۔
Short Link
Copied