ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ساتھ بیٹھیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں۔ شہر کراچی سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نظر نہیں آرہا، اس چہر کو بہتر کرنے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو ٹھیک کرنے کے لئے باہر سے کوئی نہیں آئے گا بلکہ ہمیں خود ہی شہر قائد کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغانی بستیاں بنا رہے ہیں، وفاق سے بات کی ہے کہ انھیں باڈر سے ہی واپس بھیجا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے