ایمل ولی کی وزیرِ داخلہ کو دہشتگردی کیخلاف حمایت کی یقین دہائی

(پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو دہشت گردی کے خلاف حمایت کی یقین دہائی کرا دی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں خیبر پختون خوا میں قیام امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، اس کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اے این پی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اے این پی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تفریق سے بالاتر ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے