ایل پی جی کی قیمت میں چار دن میں تیسری بار اضافہ، شہری پریشان

ایل پی جی

کراچی (پاک صحافت) ایل پی جی کی قیمت میں چار دن میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کی پریشانی میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 155 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 71.93 اور کمرشل میں 276.75 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ 30 جون تک ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو مزید اضافہ متوقع ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پالیسی 2021 کے بعد ایل پی جی نایاب ہو گئی ہے۔ سرکاری ایل پی جی پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے قیمت میں اضافہ کیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر 30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ملک میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایل پی جی کی ایک لاکھ 60 ہزار ٹن طلب ہے جبکہ پیدوار صرف 60 ہزار ٹن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے