ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز

پشاور (پاک صحافت) لوئردیر میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ہفتے کی صبح سویرے میدان سوری پاؤ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہل کار شہید ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے بھی کئی دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے