محمد اورنگزیب

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفد نے معاشی حالات کی بہتری کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وفد نے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔ وفد نے دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز بھی دیں۔ وزیرخزانہ نے وفد کے کاروبار سے متعلق تحفظات کو تسلیم کیا اور کہا کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔ تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔ ا علامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے