ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرلیا۔ وزیر خزانہ

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھا کر لیا ہے۔ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انشاءاللہ۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے