ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے گھر پہنچ گئی

فرح گوگی

لاہور (پاک صحافت) ایف آئی اے کی ٹیم بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے گھر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری لے کر ان کے گھر پہنچ گئی ہے، فرح گوگی کے ملازم کی جانب سے وارنٹ گرفتاری وصول کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، عدالت نے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن فرح گوگی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ وہ اس وقت ملک سے باہر مفرور ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے