ایف آئی اے کا چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن

ایف آئی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے کا چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 115 انکوائریاں رجسٹر اور 65 افراد کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چیف جسٹس اور اداروں کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے 65 افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں اور انہیں 30 ، 31 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 معروف شخصیات کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے