ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد (پاک صحافت) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد قرض کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی یہ رقم خواتین کے چھوٹے اور درمیانی درجے کے بزنس منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس سے اس شعبے کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل 6 دسمبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی جو پاکستان میں 3 منصوبوں کیلئے استعمال ہوگی جس سے ملکی معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے