اسلام آباد (پاک صحافت) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) اور حکومت پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت اے ڈی پی پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا رقم سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) میں پائیدار سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اے ڈی پی کے مطابق یہ رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے سیانفراسٹرکچر اور سروسز میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔
Short Link
Copied