ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی جوان کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، وزارتِ داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی جوان کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیا گیا ایف سی کا جوان ایس سی او کانفرنس کی سیکیورٹی پر تعینات نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایف سی کے ایک جوان سے ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جو اس کے بھائی سے متعلق تھی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ایف سی کے جوان کو ریلیز کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے