ترجمان دفتر خارجہ

ایران بس حادثہ، 28 افراد کی میتیں وطن پہنچ چکیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ایران سے میتیں جیکب آباد ایئر پورٹ پر پہنچائی گئیں، صوبائی وزیر ناصرشاہ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی عرفان سومرو ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حادثے کے دوران ریسکیو کے عمل اور معاونت پر ایرانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے خصوصی طیارے میں 16 زخمی افراد بھی شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے