کابینہ

ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےکمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے حکم پر ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں، کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے بحفاظت واپسی یقینی بنائے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امورسیکرٹریٹ وزیراعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے