ایرانی آئل ٹینکر کی چوری میں امریکی ناکامی کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج

ایرانی آئل ٹینکر

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز امریکی بحری بیڑے کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو چوری کرنے میں ناکامی کی خبر کو پاکستانی میڈیا نے بھرپور کوریج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکی قزاقوں کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو چوری کرنے کی ناکامی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو وسیع سطح پر کوریج دی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون نے لکھا کہ بدھ کے روز سپاہ پاسداران نے بحیرہ عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو چوری کرنے کی امریکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگلش اخبار ڈان نیوز نے لکھا کہ ایرانی بحریہ کی بروقت اور مستند کارروائی سے، بحیرہ عمان میں ایرانی تیل چوری کرنے کا امریکی آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔ دنیا نیوز نے لکھا ہے کہ ایرانی فورسز نے ایک ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی امریکی کارروائی کو ناکام بنا دیا اور امریکی افواج کی جانب سے تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ مزید لکھا کہ امریکیوں نے آئل ٹینکر کو واپس لینے کی کوشش کی لیکن دوسری بار بھی ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے