اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انسانی اسمگلرز کے حوالے سے کہا ہے کہ افسران کی مرضی کے بغیر لوگ اتنی تعداد میں باہر نہیں جاسکتے، ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا کاروبار سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور آزاد کشمیر میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ان لوگوں کو پکڑتا نہیں، دولت کماتے ہیں، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اس کو پہنچاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یونان میں ہوئے کشتی کے حادثے میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔ واقعے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link
Copied