محسن نقوی

اہم شاہراہیں کھول دی گئیں صورتحال معمول پر ہے؛ محسن نقوی کی وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں، صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

وزیراعظم نے سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر نجکاری کی کوششوں کی تعریف کی اور اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی ستائش کی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حافظ نعیم الرحمان

مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں۔ حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم افواج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے