اہل کراچی جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔ امیرمقام

امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ اہل کراچی کو چاہئے کہ وہ اب جھوٹا شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کیماڑی کے جلسے سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے۔ بہت جلد وزیراعظم سے پینے کے پانی کے منصوبے سے متعلق ملاقات کروں گا۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کے سامنے کے پی ٹی کے ورکرز کے مسائل رکھوں گا۔ کراچی کے عوام جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں، جس کی 4 سالہ حکمرانی میں تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل سب جھوٹ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے