اہلیان لاہور نے فتنہ مارچ کو مسترد کردیا۔ عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور نے فتنہ و فساد مارچ کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں نے فتنہ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔ عمران خان کے کنٹینر پر ایسے ہی لڑائیاں نہیں ہو رہیں، پنجاب نواز شریف کا گڑھ ہے اور رہے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو کوئی غلط فہمی ہے کہ وہ خود ہی آئے تھے۔ لاہور والوں نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے اور مارچ دونوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے اب نیازی کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ اب اس کے دھوکے میں کوئی نہیں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے