اگلے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سب کو سرپرائز دے گی۔ آصف زرداری

آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سب کو سرپرائز دے گی اور اہم شخصیات پی پی پی میں شامل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب پچھتارہے ہیں وہ کبھی سیاست دان نہیں بن سکیں گے۔ دھمکیوں سے پی پی کو ڈرانا ممکن نہیں ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سابقہ ادوار میں آمروں کا مقابلہ کیا ہے تو عمران خان کیا چیز ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بہترین اپوزیشن کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے