اگر 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان مارے گئے تو ان کی شناخت کیوں چھپائی جارہی؟ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان مارے گئے تو ان کی شناخت کیوں چھپائی جارہی ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر 9 مئی کو تحریک انصاف کے 16 کارکنوں کے مارے جانے سے متعلق عمران خان کا دعوی درست ہے تو جاں بحق کارکنوں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جارہی؟۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ‏اگر عمران خان کا یہ دعوی درست ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 16 کارکن مارے گئے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کسی اور جماعت کا کوئی کارکن کیوں نہیں مارا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ کارکن کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے کہ جاں بحق ہوگئے؟ اور ان کے نام پتے اور شناخت پر کیوں پردہ ڈال رکھا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے