اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک 6 ہفتے کے اندر دیوالیہ ہوجاتا۔ شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک 6ہفتے کے اندر دیوالیہ ہوجاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت کا حصہ ہیں، مفاہمت کا بادشاہ کوئی نہیں ہوتا۔ ڈالر مارکیٹ کے مطابق چلتا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری وزیرخزانہ کو قبول کرنی پڑتی ہے، اس وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ عمران دور میں آپ کے دوست ممالک آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں تھے، کوئی ادارہ آپ سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا، عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کوئی قیامت نہیں آتی۔ آئین کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے