اگر کسی جیالے کیساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا گورنر منتخب ہوا ہے، ملک کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس لے۔ بدقسمتی سے جو سیاسی کارکن کی جگہ تھی وہ ٹک ٹاکر نے سنبھال لی اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گئے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں جتنی بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں وہ سیاسی کارکن لائے ہیں، سردار سلیم حیدر سے کہوں گا ہم نے سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے، ہم پورے پنجاب سے جیالوں کو پیغام دیتے ہیں آپ محنت کریں آپ بھی بڑے عہدے سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور انتظامیہ کو یہ علم ہونا چاہیئے، اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن ایک عوامی گورنر بن گئے اور اس صوبے کی عوام کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے