اگر پی ٹی آئی کے ایم این ایز بک گئے ہیں تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ نزہت پٹھان

نزہت پٹھان

اسلام آباد (پاک صحافت) نزہت پٹھان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز بک گئے ہیں تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ قوم میں انتشار پیدا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم این اے نزہت پٹھان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے، ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا، ہم اپنی مرضی سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہوں۔

نزہت پٹھان کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف ایک ایم این اے پر اعتراضات تھے اور نیب کیسز کو ڈیل کررہا تھا، خان صاحب نیب کو کیسے روک سکتے تھے؟ وہاں مجھے پتہ چلا یہ ان کی پسند اور ناپسند ہے کس کو نیب میں ڈالنا ہے اور کس کو نہیں، بشیر میمن کے انٹرویو پر بھی مجھے احساس ہوا یہ کافی حد تک صحیح کہہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے