پشاور (پاک صحافت) ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات ہوئیں تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے وزیراعلی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا۔ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں۔
اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی گاڑی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیرز برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے۔ اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلی رہیں گے نہ آپ کی کابینہ رہے گی، آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کو رہا کرنے کے لیے عدالتوں سے رجوع کریں۔ آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟۔
Short Link
Copied