اگر بھارت ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان پرامن ہمسائیگی تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے، اگر بھارت دہشتگردی ترک کر کےکشمیرکا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے تو تمام تنازعات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو توا کے فروغ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی میزائل فائرنگ کا واقعہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت تھا، او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل نے بھی بھارتی میزائل فائرنگ کا نوٹس لیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے