یوسف رضا گیلانی

اگر اور مگر سے تاریخ نہیں بنتی، ہماری جماعت میں جمہوریت ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  اگر اور مگر سے تاریخ نہیں بنتی، ہماری جماعت میں جمہوریت ہے، خود پر ہونے والی تنقید کا احترام کرتا ہوں۔  حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے آدھے گھنٹے کے لیے اجلاس موخر کیا گیا، اگر میں ایوان میں موجود بھی ہوتا تو اسٹیٹ بینک بل پر رائے شماری ملتوی کر دی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیٹ بینک کا بل جب پہلی بار قومی اسمبلی میں آیا تو 13 ممبرز موجود نہیں تھے، سینٹ میں 11 اراکین غیر حاضر تھے، غیر خاصر ہونے پر کسی ممبر کی نیت پر شک نہیں کر رہا۔ رات کے ایک بجے شب خون مار کر ایجنڈا لے آئیں گے تو صبح 10 بجے کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ جس طرح اسٹیٹ بینک کا بل لایا گیا، یہ پارلیمانی روایات کے خلاف ہے۔ میں خود اسپیکر رہا ہوں، جب بھی بل لانا ہوتا تھا تو پہلے ایڈوائزری کمیٹی میں بات کرتے تھے۔ اسٹیٹ بینک کا اتنا اہم بل سینٹ ایڈوائزری کمیٹی میں لایا نہیں گیا، چیئرمین سینٹ نے روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے،  وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جموں و کشمیرکے عوام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے