اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو پاکستان مسلم لیگ ن اکثریتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کا بیانیہ بھی واضح طور پر پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف نہیں اختلاف رائے ہے، اگر ابہام ہے تو صرف ٹی وی پر ہے۔ پروگرام کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پارٹی کا بیانیہ بالکل سیدھا ہے، وہ یہ کہ ملک آئین کے مطابق چلے اور ادارے مداخلت نہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔ خیال رہے کہ قبل از ایں رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں 3 سال میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، اختلافات ہماری پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہیں۔