اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے تو قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتا۔ ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہوگا، آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کے لیے مہلک ثابت ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی فیصلے سے آج تک آئینی، سیاسی، معاشی بحران ہے۔ جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔
Short Link
Copied