مریم نواز

اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اور نعرے بازی کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اور نعرے بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے مالی سال 2024 اور 25 کا اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ 100 دن کی کارکردگی کو ایک تقریر میں سمیٹنا مشکل ہے، اس حکومت کو چلانا میرے لیے دہرا چیلنج ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں، اپوزیشن کو بھی خوشی ہوگی کہ بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگا، پی ٹی آئی نے 100 دن کی کارکردگی کا اشتہار دیا تھا، اشتہار میں لکھا تھا کہ ہم مصروف تھے۔ ساہیوال میں 13 بچوں کی ہلاکت پر ایکشن لیا تو ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نرس کے خلاف ایکشن لیا تو وہ ہڑتال پر چلی گئیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بات بات پر ہڑتال پر چلے جاتے ہیں، میں کسی بلیک میلنگ میں آکر چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھوں گی، آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے مات دیں گے، اقتدار میں کسی سے انتقام لینا بہت آسان کام ہے، نوازشریف اور شہبازشریف نےآج تک کسی مخالف کو نقصان نہیں پہنچایا، ان کے پاس گالم گلوچ اور نعرے بازی کے سوا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے