اپوزیشن کو بات چیت سے پہلے ریلیف نہیں مل سکتا۔ نیر بخاری

نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو بات چیت سے پہلے ریلیف نہیں مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یوٹرن کو قابلیت سمجھتی ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یوٹرن کا فرق ہے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن کہتی ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی، اپوزیشن نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ادھم مچا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بات چیت سے پہلے ریلیف نہیں مل سکتا، تمام ایشوز منوا لئے تو کس پر بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے