اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لئے صوبے کو آئینی بحران میں دھکیلا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر  اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لئے صوبے کو آئینی بحران میں دھکیلا، انہوں نے کہا کہ آئینی بحران کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے جار ی بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد ہے، دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے