عقیل ملک

اپوزیشن لیڈر کی مارشل لاء سے متعلق بات درست نہیں۔ عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی مارشل لاء سے متعلق بات درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کمیٹی میں بیٹھنا بھی جمہوری باتیں ہیں، کسی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کرنا غلط بات ہے، تحقیقات ہونی چاہیے، وزیراعظم اور اسپیکر سے کہا کہ پارلیمنٹ میں گرفتاری غلط ہوئی ہے۔

عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر ہمارا واضح مؤقف ہے، کشمیریوں نے جو ظلم برداشت کیا ہم ان کے ساتھ ہیں، امید ہے نیویارک میں وزیراعظم کشمیر ایشو پر توجہ رکھیں گے۔ ایک جماعت نے وہ سیٹیں نہیں مانگیں، لسٹ جمع نہیں کروائی، سنی اتحاد کونسل نے بیان حلفی جمع کروایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 3 دن میں ن لیگ کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا، ایک بار بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا پھر نہیں ہوتا، آئین اور قانون واضح ہے، 3 دن میں آپ نے انتخاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان: افغان حکمران ہمارے اصل دشمنوں کی حمایت کر رہے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے