عامر لیاقت حسین

اپوزیشن جو کررہی تھی درست کررہی تھی، تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، عامر لیاقت

کراچی (پاک صحافت) عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان  میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمر باجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے جو کیا درست کیا، آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا،اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے