اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد کا نوازشریف اور آصف زرداری سے مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے، محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی، سیاسی جماعتوں سے باضابطہ روابط اور مشاورت کریں گے۔ اس حوالے سے نواز شریف اور آصف زرداری سے مذاکرات کے لئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 6 جماعتی اتحاد ہے۔ جس میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے