اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ینگ ڈاکٹرز پر احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اپنے شہریوں پر کیمیکل کا استعمال فاشزم کی پہچان ہے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس ، ینگ ڈاکٹرز پر مرچوں کا اسپرے اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ مرچوں کا اسپرے اعصابی ریسیپٹرز پر کام کرکے اندھا، معذور کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں نیشنل لائسینسنگ امتحان سے متعلق امتحانی مراکز کے باہر میڈیکل اسٹوڈنٹس نے احتجاج کیا ہے، اس موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے طلبہ پر مرچوں کا اسپرے کیا، جس سے 5 طلبہ کی حالت غیر ہو گئی۔
Short Link
Copied