اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں، سیکریٹری خارجہ بتائیں ہم نے کیا کامیابی حاصل کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں، سیکریٹری خارجہ کمیٹی کو بتائیں کہ اب تک ہم نے کیا کامیابی حاصل کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی شریک ہوئے جبکہ سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد وزارت خارجہ نے قومی مفادات کا تحفظ جاری رکھا، دنیا میں 120 ممالک کے مشنز میں ہمارا عملہ کام کر رہا ہے، نئی حکومت نے غزہ میں فائر بندی کا مطالبہ کیا۔ سائرس سجاد قاضی کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ نے برلن میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کی، نائب وزیر خارجہ سعودی عرب نے 15 اور 16 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا، مرحوم ایرانی صدر نے انتخابات کے فوری بعد اپنی خواہش پر پاکستان کا دورہ کیا، اس سے پہلے ایران کی طرف سے پاکستان پر حملہ ہوا تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ایران پر حملے کا ویسا ہی جواب دیا گیا تھا، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور منعقد ہوا، وزیرِ اعظم نے جون میں چین کا دورہ بھی کیا، دورۂ چین میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 23 یادداشتیں دستخط کی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے نیوکلیئر سمٹ میں کہا کہ نیوکلیئر انرجی ماحول کے لیے بھی بہت ضروری ہے، دنیا بدل چکی ہے اب ہمیں معاشی سفارتکاری پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان سفارتی طور پر اب تنہا نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے