اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہم اپنے مؤقف پرقائم ہیں کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ہم نے بڑا فیصلہ لیا ہے ہم اس کو بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے، 7 مارچ کو پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ 3 مارچ کو سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ماہ رمضان کے بعد مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔
Short Link
Copied