اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

لاہور  (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیے جانے والے قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے