اپنی سب سے پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا عیدالاضحی کا سبق ہے۔ گورنر پنجاب

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اپنی سب سے پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا عیدالاضحی کا سبق ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سنت ابراہیمیؑ قربانی کے ذریعے اللہ کی رضا کےحصول کا طریقہ سکھاتی ہے۔ اپنی سب سے پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا اس دن کا سبق ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ آج عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کو محفوظ تر بنانے کے لیے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہے۔ عیدکی خوشیوں میں وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو یاد رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے