عطا تارڑ

اپریل سے افراط زرکی شرح 17.3 سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اپریل سے افراط زر کی شرح 17.3 سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اشیا کی قیمتیں 2022 کی سطح پر پہنچ جائیں گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ہو کر 12 فیصد سے نیچے آگئی ہے یعنی آئے روز قیمتوں میں اضافے کے دھچکے کم ہوجائیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی معیشت پر توجہ مرکوز رکھی، حکومت سنبھالی تو ڈیفالٹ کی باتیں کی جاتی تھیں، حکومت نے مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا،پی ٹی آئی والوں نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے بھی کہا ہے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے، گزشتہ سال اسی ماہ 38 فیصد مہنگائی تھی جو آج 11 فیصد پر آگئی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں سی پیک پر بہت تیزی سے کام ہوا، نوازشریف کے دور میں بہت ترقیاتی کام ہوئے، سی پیک کو پاکستان کیلئے گیم چینجر کہا جاتا ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے