اپرکرم میں فائرنگ سے زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا

kurram

پشاور (پاک صحافت) اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو مزید علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے جنہیں بوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے