کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر آپ سے ملک نہیں سنبھل رہا تو ہمیں موقع دیں ہم مسائل حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو بار بار آزمائش میں ڈالتا ہے، گندم 6600 روپے فی بوری درآمد کرنے سے مہنگائی بڑھے گی، لاہور میں آٹا کراچی سے مہنگا ہے، گیس میں خود کفیل صوبے میں قلت پیدا کردی ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں جو مہنگائی کا طوفان برپا ہے اس پر سندھ حکومت نے گڑبڑ کی ہے۔ مجھے بتائیں کہ سندھ حکومت اتنی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کو ناکام بنادے۔ آپ سے ملک نہیں سنبھل رہا تو چھوڑیں جگہ ہمیں دیں ہم صحیح کرکے دکھاتے ہیں۔
Short Link
Copied