گرفتار

آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے پر 97 افراد گرفتار، مقدمات درج

کراچی (پاک صحافت) آلائشوں کی چیرپھاڑ کرنے والوں کی شامت آگئی، 97 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس معاملے پر آئی جی سندھ سے رابطہ کیا اور آلائشیں عوامی مقامات پر پھینکنے اور اوجھڑی کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا کہا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بھی تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ آلائشیں پھاڑنے اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اور کوئی رعایت نہ برتیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی سے 97 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے