اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کےلئے ان کی رہائش گاہ گلبرگ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔
ملاقات میں چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Short Link
Copied