اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم رئیسی نے تہران سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ایران پاکستان باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان ایران کا بھائی اور دوست ملک ہے، ایران ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کےلیے تیار ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سے قریبی تعلقات میں فروغ کے لیے پُرعزم ہیں، ایران پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آصف زرداری کے دور صدارت میں پاک ایران تعلقات بڑھیں گے۔
Short Link
Copied