آصف زرداری کی عمران خان کیجانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس کے گھر میں ماں، بہن اور بیٹیاں ہوں وہ دوسروں کی خواتین کے متعلق کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے۔ عمران خان کا بیان اخلاقی اقدار کے خلاف ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں۔ مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں۔ کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے