آصف زرداری کا پنجاب اور کے پی میں عدم اعتماد لانے کا اعلان

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب اور کے پی میں عدم اعتماد ضرور لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عدم اعتماد لائیں گے ان کے پاس کے پی میں سیٹیں موجود ہیں لیکن تھوڑے دوست گمراہ ہیں انہیں واپس لانا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز لاتے ہیں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں اگر ٹوٹیں اور انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی بھی الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انتخابات ہمارے حق میں ہیں نہ جمہوریت کے حق میں ہے، اگر وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے