آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

آزادکشمیر

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے شام تک شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے 3 مطالبات پورے ہو چکے ہیں جن میں بجلی کی قیمت، گندم کی سبسڈی اور اشرافیہ کے لیے مراعات ختم کرنا شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے میرپور میں ایک پولیس اہلکار اور مظفرآباد میں 3 افراد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ آزاد کشمیر بار کونسل کی کال پر وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 8 مقام اور نکیال میں بازار اور سڑکیں سنسان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے